پاکستان

پنجاب میں الیکشن کیلئے مطلوبہ سیکیورٹی اہلکار دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا، پنجاب میں 92 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے، آئی جی پنجاب

پنجاب میں الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ صوبے میں 19 سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے صوبے میں پولیس اہلکاروں کی کمی سے متعلق آگاہ کردیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا، پنجاب میں 92 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے امن و امان حالات سازگار ہیں، پنجاب میں انتخابات کے لیےایک لاکھ 20ہزارسیکیورٹی اہلکار مامور ہیں۔

لکی مروت: تھانہ غزنی خیل، شہباز خیل پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار

ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ پیارا نہ ہو، یمنیٰ زیدی

تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی قومی ٹیم کو شکست، نیوزی لینڈ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری