پاکستان

ایف آئی اے گجرات، گوجرانوالہ سرکل کی کارروائی، 4 انسانی اسمگلر گرفتار

گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم لے کر انہیں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک بھجواتے تھے، ترجمان ایف آئی اے

انسانی اسمگلروں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے گوجرانوالہ اور گجرات سرکل نے مختلف کاروائیوں کے دوران اشتہاری مجرم سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم لے کر انہیں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک بھجواتے تھے۔

ملزمان کی شناخت علی وقاص، لطیف، احتشام، سلیم اختر اور تنویر اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر ختم کرنا ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ پر زارا نور عباس بولی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں

پاکستان میں طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہو رہی ہے، نگران وزیر اعظم