پاکستان

پاکستان میں طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہو رہی ہے، نگران وزیر اعظم

پاکستان ایک عظیم ملک ہے، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، ہماری نوجوان آبادی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، انوار الحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر اعظم ڈیووس میں پاتھ فائنڈر بریک فاسٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس تقریب میں معروف پاکستانی شخصیات، عالمی دانشور اور مصنفین بھی شریک تھے۔

اس موقع پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں راہداری کے لیے ایک اہم ملک ہے، پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ ہم نے چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان میں طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہو رہی ہے، پاکستان کے لوگوں میں مثبت سوچ اجاگر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس کے شعبے میں بھی کام کیا، اس کے پورے ڈھانچے میں تبدیلی کی جارہی ہے ، اس معاملے میں ہم نجی شعبے سے بھی رابطے میں ہیں۔

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ پر زارا نور عباس بولی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں

تاجر بلاخوف و خطر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام کریں، چیئرمین نیب

گجرات پولیس کی کارروائی، امریکی پولیس اہلکار گرفتار