پاکستان

پاکستان آذربائیجان سے مزید ایل این جی خریدنے میں کامیاب

پاکستان نے آذربائیجان سے ایل این جی کا دوسرا کارگو خرید لیا، ایل این جی کارگو حکومتی سطح پر فریم ورک معاہدے کے تحت خریدا گیا ہے، اعلامیہ

پاکستان آذربائیجان سے مزید مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سے ایل این جی کا دوسرا کارگو خرید لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے کارگو کے ذریعے ایل این جی کی فراہمی آئندہ ماہ فروری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلے کارگو کے تحت پاکستان کو دسمبر میں ایل این جی کی فراہمی کی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق ایل این جی کارگو حکومتی سطح پر فریم ورک معاہدے کے تحت خریدا گیا ہے، آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکر مائع قدرتی گیس کارگو فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ سستی ایل این جی خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی

کراچی: اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار، نوکری سے برطرف

عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم