پاکستان

تاجر بلاخوف و خطر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام کریں، چیئرمین نیب

تاجربرادری کو غیرضروری دباؤ اور دھمکیوں سے محفوظ رکھا جائے گا، اُن کے خلاف زیر التوا مقدمات کو جلد مکمل کیا جائے گا، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا ہے کہ تاجر بلاخوف و خطر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کریں، انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کراچی میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے تاجروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سیل بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجربرادری کو غیر ضروری دباؤ اور دھمکیوں سے محفوظ رکھا جائے گا، تاجر برادری کے خلاف زیر التوا تمام مقدمات کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ تاجر بلاخوف و خطر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کریں، انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر ختم کرنا ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، راشد خان لیگ سے باہر

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید