پاکستان

لاہور: دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازیں جزوی طور پر متاثر

کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 تقریباً 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 822 کو 11 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازیں جزوی طور پر متاثر ہوگئی ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 تقریباً 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 822 کو 11 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی سے آنے والی پرواز ای آر 1724 تقریباً 8 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے آنے والی پرواز 9 پی 840 کو 2 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، دبئی جانے والی پرواز ای آر 1723 تقریباً 19 گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوگی۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور دفترِ خارجہ طلب

نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل تیسری شکست پر شاہین آفریدی نے حضرت یوسف کی مثال دے دی

مودی کی سیاسی چال بے نقاب، سیاسی جماعتوں کا رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار