طورخم بارڈر پانچویں روز بھی تجارت کیلئے بند
ہزاروں گاڑیاں سرحد پر کھڑی ہیں، بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔
پاک-افغان طورخم بارڈر آج پانچویں روز بھی ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کے لیے بند ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا ہے، بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں۔
سرحد کے دونوں اطراف فروٹ اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہیں، بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔
ٹرانسپورٹروں نے دونوں اطراف سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔