پاکستان

لاہور: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد زخمی

سلنڈر پھٹنے کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھر میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ سلنڈر پھٹنے کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی قومی ٹیم کو شکست، نیوزی لینڈ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ پیارا نہ ہو، یمنیٰ زیدی

’بونیر کی بیٹی‘: پہلی ہندو امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش کے بلند عزائم