لائف اسٹائل

میرے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے ہے، کبھی نہ کبھی پاکستان جاؤں گا، ہنی سنگھ

ہنی سنگھ کے علاوہ بھی دیگر متعدد بھارتی پنجابی گلوکاروں اور فنکاروں کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں سے ہے۔

معروف بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا۔

تقسیم ہند سے قبل یو یو ہنی سنگھ کے والدین اس وقت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھتے تھے لیکن تقسیم کے بعد وہ بھارت چل گئے۔

تقسیم کے وقت پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہندو اور سکھ پنجابی پاکستان سے چلے گئے تھے جب کہ وہاں سے مسلمان پنجاب پاکستان آئے تھے۔

ہنی سنگھ کے علاوہ بھی دیگر متعدد بھارتی پنجابی گلوکاروں اور فنکاروں کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں سے ہے اور دوسرے اداکار بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ریڈیو جوکی (آر جے) کو انٹرویو دیتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ریڈیو جوکی بھارتی گلوکار کو کہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی ان کے بہت سارے مداح ہیں، وہ ان سے متعلق کیا کہنا چاہیں گے؟

اس پر ہنی سنگھ پاکستانی مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے انہیں کہتے ہیں کہ وہ انہیں ایسے ہی پیار کرتے رہیں۔

ہنی سنگھ بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ایک دن ضرور لاہور آئیں گے۔

بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ اگر ان کی قسمت میں پاکستان آنا ہوا تو وہ لاہور ضرور آئیں گے اور وہاں اپنے مداحوں سے بھی ملیں گے، تب تک پاکستانی مداح انہیں پیار کرتے رہیں۔

ایک بادشاہ سے ملنے گئی، دوسری ہنی سنگھ سے، مہوش حیات پر تنقید

یو یو ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی شادی طلاق پر ختم

ایک بادشاہ سے ملنے گئی، دوسری ہنی سنگھ سے، مہوش حیات پر تنقید