پاکستان

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہر کیس میں بیماری کی درخواست آجاتی ہے، طیبہ گل

یہ وہی نیب ہے جس نے شہباز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا، مکافات عمل ہے، سب ہاتھ باندھے کھڑے تھے، جاوید اقبال کے خلاف ہراسانی کیس کی مدعی کی گفتگو

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ہراسانی کیس کی مدعی طیبہ گل نے کہا ہے کہ ہر کیس کی سماعت کے دوران سابق سربراہ قومی احتساب بیورو کی بیماری کی درخواست آ جاتی ہے۔

طیبہ گل ہراسانی کیس کی وفاقی محتسب کے دفتر میں جاری سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی نیب ہے جس نے مریم نواز اور شہباز شریف کو گرفتار کیا، مکافات عمل ہے آج یہ سب ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔

طیبہ گل نے کہا کہ حکومت کہہ رہی تھی وہ میرے ساتھ کھڑی ہے، لیکن آج میں اکیلی یہ کیس لڑ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملزمان کو طلب کیا جائے، جاوید اقبال کی ہر کیس میں علالت کی درخواست آ جاتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

مجھ میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں، سجل علی

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گر گیا