پاکستان

الیکشن کمیشن کی ریٹرننگ افسران کو انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کی ہدایت

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہو چکا ہے، ہو سکتا ہے اس مرحلے پر انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کو انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کی ہدایت کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق انتخابی نشانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران اس مرحلے پر انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ انتخابی نشان میں کوئی تبدیلی لازمی ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے کیونکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہو چکا ہے، ہو سکتا ہے اس مرحلے پر انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔

صوابی: پی ٹی آئی رہنما عرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ

میسی نے تیسری بار فیفا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

امریکا میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی