پاکستان

تحریک انصاف نے ملک بھرمیں الیکشن مہم کیلئے پلان مرتب کرلیا

پارٹی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کی نشان کے ساتھ حتمی فہرست جاری کی جائےگی جبکہ ڈویژن سطح پر دیرینہ کارکن کو کوآرڈینیٹر مقررکیا جائے گا، ذرائع کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ترتیب دیے گئے پلان کے تحت پارٹی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کی نشان کے ساتھ حتمی فہرست جاری کی جائےگی جب کہ ڈویژن سطح پر دیرینہ کارکن کو کوآرڈینیٹر مقررکیا جائے گا۔

پلان کے تحت پارٹی کا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں ویڈیو بیان جاری کرے گا، مجوزہ منصوبے کے تحت سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو سینٹرل پنجاب میں کوآرڈینیٹر مقررکرنے کی ذمہ داری سونپی جائےگی۔

پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب تمام آرڈینیٹرز کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گر گیا

مجھ میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں، سجل علی

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان