پاکستان

پشاور ہائیکورٹ: دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کیخلاف کیس میں وفاقی، صوبائی حکومت سے جواب طلب

ہم جوڈیشل انکوائری چاہ رہے ہیں، فریقین کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا جائے، بابر خان یوسفزئی ایڈووکیٹ

پشاور ہائی کورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کی جانب سے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجاز خان نے سماعت کی، بابر خان یوسف زئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بابر خان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ ہم جوڈیشل انکوائری چاہ رہے ہیں، فریقین کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا جائے۔

جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن بنانا تو صوبائی حکومت کا اختیار ہے، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال نے کہا کہ ہمیں دائر اختیار پر اعتراض ہے۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ جواب جمع میں کرا دیں کہ ہمیں اعتراض ہے، اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے لیکن پھر بھی آپ کو سنیں گے۔

بعد ازاں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

وزیراعظم بنانے کیلئے ہر پارٹی کو ایم کیو ایم کے ووٹ کی ضرورت پڑے گی، مصطفیٰ کمال

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کا چالان اے ٹی سی عدالت میں پیش

پاک-افغان طورخم بارڈر چوتھے روز بھی تجارت کیلئے بند