پاک-افغان طورخم بارڈر چوتھے روز بھی تجارت کیلئے بند
پاکستانی حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا، جبکہ پاک-افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں۔
پاک-افغان طورخم بارڈر چوتھے روز بھی ہر قسم دوطرفہ تجارت کے لیے بند ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا ہے، بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں۔
سرحد کے دونوں اطراف فروٹ اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں 4 دنوں سے کھڑی ہیں۔
بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے لگیں، ٹرانسپورٹروں نے دونوں اطراف سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔