پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گر گیا

کے ایس ای-100 انڈیکس 531 پوائنٹس یا 0.83 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 737 پر آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 531 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار سے نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 531 پوائنٹس یا 0.83 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 737 پر آگیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا، جو برقرار نہ رہ سکا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

9 مئی مقدمات: شیخ رشید، شیخ راشد شفیق کی ضمانت قبل ازگرفتاری پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

عمران خان، بشری بی بی کی درخواست ضمانت: پراسیکیوٹر، تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج کا اظہار برہمی

لکی مروت: پولیس چوکی، تھانہ پیزو پر رات گئے حملہ ناکام، دہشتگرد فرار