پاکستان

9 مئی مقدمات: شیخ رشید، شیخ راشد شفیق کی ضمانت قبل ازگرفتاری پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کےجج آج دوپہر ایک بجے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

9 مئی کے مقدمات میں سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت آج محفوظ فیصلہ سنائے گی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کےجج آج دوپہر ایک بجے فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اور میرا بھتیجا گرفتار ہو بھی جائیں تو جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کبھی کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، کبھی کسی کے خلاف غلط بات کی اور نہ میں کروں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ این اے 56 اور 57 سے 8 فروری کو تاریخی کا میابی حاصل کریں گے۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

پیرس اولمپکس 2024 ہاکی کوالیفائرز، پہلے میچ میں پاکستان کو شکست

امریکا میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی