پاکستان

واٹر بورڈ اور رینجرز کی پانی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائی، 3غیر قانونی کنکشن منقطع

آپریشن کے بعد یومیہ 6 لاکھ 30 ہزار گیلن پانی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ پانی چوری سے 5 کروڑ روپے سالانہ نقصان ہورہاتھا، ترجمان سندھ رینجرز

سندھ رینجرز اورکراچی واٹربورڈسیوریج کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن اسٹیٹ ایونیو، سائٹ ایریا، ڈاک خانہ چورنگی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، سرجانی میں کیاگیا۔

اس میں بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سب سوائل بور کی آڑ میں پانی کی چوری کےخلاف آپریشن کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 4 انچ کے 5 اور 6 انچ کے 2 غیر قانونی کنکشن ختم کردیے گئے، آپریشن کے بعد یومیہ 6 لاکھ 30 ہزار گیلن پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جب کہ پانی چوری سے 5 کروڑ روپے سالانہ نقصان ہورہاتھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ واٹربورڈکی 24 اور 84 انچ لائنوں سے پانی چوری کرکے پمپنگ اسٹیشن سے فروخت کیا جا رہا تھا، کارروائی کے دوران غیر قانونی پمپنگ اسٹیشن مسمار کر دیا گیا، موٹریں، واٹرپمپ اور جنریٹر قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے اب تک 100 آپریشنز میں 210 غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کرکے 30 کو سیل، ایک سو 80 کومسمار کردیا جبکہ 170 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

مجھ میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں، سجل علی

پیرس اولمپکس 2024 ہاکی کوالیفائرز، پہلے میچ میں پاکستان کو شکست