سندھ بھر میں اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کیلئے پابندی عائد
عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن
حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کی پابندی کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔