پاکستان

کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی اراکین کا انتخابی نشانات کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

سابق صوبائی وزیر کو وائلن کا انتخابی نشان دیا گیا، ان کے مخالف امیدوار کو باجا دیا گیا ہے، دونوں نشان ایک جیسے نظر آرہے ہیں، درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش سمیت متعدد سابق اراکین اسمبلی نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر کامران بنگش، آصف خان، آفتاب عالم اور شفیع اللہ نے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) اور ریٹرننگ افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کامران بنگش کو وائلن کا انتخابی نشان دیا گیا، ان کے مخالف امیدوار کو باجا دیا گیا ہے، دونوں نشان ایک جیسے نظر آرہے ہیں، ووٹرز کو فرق کرنے میں دشواری ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ کامران بنگش کے مخالف امیدوار کا نام بھی کامران ہی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن،ڈی آر او اورریٹرننگ افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

غیر شرعی نکاح کیس کےخلاف درخواست: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر سے جواب طلب

پی ٹی آئی سے فیلڈ ہی چھین لی گئی ہے،لطیف کھوسہ

احسن خان کا نیلم منیر کے ساتھ شادی کی افواہوں پر ردعمل