پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے دباؤ پر ہمارے امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا جارہا، بلاول بھٹو

مسلم لیگ (ن) سیاسی مقابلہ نہیں کرتی، وہ سیاسی مخالفین کو پچ سے ہی آؤٹ کرنا چاہتی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دباؤ پر ہمارے امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جسے عوام کا اعتماد حاصل ہے، اب ہمیں الیکشن قریب نظر آر ہے ہیں، پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کافی عرصے سے جاری ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجسے عوام کا اعتماد حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہےہیں، تقسیم اور نفرت کی سیاست نہیں چلے گی۔

سابق وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی مقابلہ نہیں کرتی، وہ سیاسی مخالفین کو پچ سے ہی آؤٹ کرنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو پارٹی نشان نہیں دیا جارہا، مسلم لیگ (ن) کے دباؤ پر پارٹی امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا جارہا، ن لیگ اکیلے کھیلنا چاہتی ہے، تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، عوام تیر کا ساتھ دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا الیکشنز ہوں گے، الیکشنز سے بھاگنے والوں کو نقصان ہوا، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، لاہور ہائیکورٹ بار

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم ہیملٹن سے ڈونیڈن پہنچ گئی