پاکستان

لاہور: کسان بورڈ کے زیر اہتمام احتجاج، مظاہرین گیٹ توڑ کر سوئی گیس آفس میں داخل

مظاہرین نے حکومت اور سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی، اور مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کسان بورڈ کے زیر اہتمام سوئی گیس آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گیس کی بندش اوور بلنگ اور علاقے میں گندگی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت اور سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مظاہرین میں منہالہ، نتہوکی، جلو، پما، تہی پور اور دیگر دیہات کے لوگ شامل ہیں۔

’ تقریباً 40 فیصد ملازمتیں مصنوعی ذہانت سے متاثر ہو سکتی ہیں ’

’ تقریباً 40 فیصد ملازمتیں مصنوعی ذہانت سے متاثر ہو سکتی ہیں ’

پشاور ہائیکورٹ: بچوں کے بھیک مانگنے پر قابو نہ پانے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کو طلب کرنے کا عندیہ