پاکستان

کوئٹہ: گیس پریشر میں کمی، بلوں میں اضافے کیخلاف شہری سراپا احتجاج

احتجاج میں شہریوں کے ساتھ ہوٹل مالکان بھی شریک ہوئے، مظاہرین نے گیس آفس کے سامنے کی سڑک بھی بلاک کردی۔

کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور بلوں میں اضافے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے گیس آفس کے سامنے سڑک بھی بلاک کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شہر میں گیس پریشر میں کمی اور بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج میں شہریوں کے ساتھ ہوٹل مالکان بھی شریک ہوئے۔

دورانِ احتجاج مظاہرین نے گیس آفس کے سامنے کی سڑک بھی بلاک کردی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ گیس کے بلوں میں بے جا چارجز لگادیے گئے۔

’انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے‘، سینیٹ قرار داد پر الیکشن کمیشن کی معذرت

اردو کے معروف بھارتی شاعر منور رانا انتقال کر گئے

امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرے میں ڈال دی، سربراہ حزب اللّٰہ