پاکستان

8 فروری ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال، قومی نصب العین کی تیاری کا دن ہے، شہباز شریف

8 فروری معاشی بحالی، قومی اتحاد، تعلیم، صحت، روزگارکی فراہمی، نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے ملکر کام کرنے کے عہد کا دن ہے، صدر مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ 8 فروری 2024 پاکستان کے لیے معاشی بحالی، قوم کے اتحاد، نفرتوں کے خاتمے، تعلیم، صحت، روزگارکی فراہمی اور نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے ایک بار پھر مل کر کام کرنے کا عہد کرنے کا دِن ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئیں نفرتیں مٹا کر پاکستان کے لیے، عوام کے روزگار کے لیے، سستی بجلی اور گیس کے لیے، مہنگائی میں کمی کے لیے، ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک ہوجائیں، پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخاب کا دِن محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں ہے، بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں خونریز کارروائیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے