پاکستان

کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام مکمل، رواں ماہ افتتاح کیا جائے گا

منصوبے کے تحت 225 مقامات پر 1400 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسے جانی و مالی تحفظ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام مکمل ہوگیا، 10 سال سے زیر التوا منصوبے کا افتتاح رواں ماہ کیا جائے گا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اِس منصوبے کے تحت کوئٹہ میں 225 مقامات پر 1400 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لیے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کے تحت صوبائی حکومت اور سیکیورٹی ادارے بحالیِ امن کے مربوط اقدامات پر عمل پیرا ہوں گے۔

’انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے‘، سینیٹ قرار داد پر الیکشن کمیشن کی معذرت

اردو کے معروف بھارتی شاعر منور رانا انتقال کر گئے

امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرے میں ڈال دی، سربراہ حزب اللّٰہ