پاکستان

شہریار آفریدی کا انتخابی نشان بوتل کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

شہریار آفریدی سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے، درخواست میں مؤقف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شہریار آفریدی کو بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے، شہریار آفریدی سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کو سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ ان کو انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے ان کی رائی لی جاتی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

کراچی: بلوچ کالونی میں آزاد امیدوار پر حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

ڈسکوز میں اہم عہدوں پر تعیناتیاں ’پبلک سیکٹر کمپنیز رولز‘ کے تحت کرنے کا فیصلہ

بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم پر نوٹس، میئر سکھر، چیئرمین ضلع کونسل کو ایڈوائزری جاری