پاکستان

بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم پر نوٹس، میئر سکھر، چیئرمین ضلع کونسل کو ایڈوائزری جاری

کوئی بلدیاتی نمائندہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 18کے تحت نوٹس جاری

سکھر میں بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر ارسلان شیخ اور چیئرمین ضلع کونسل کمیل حیدر شاہ کو ایڈوائزری جاری کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ کوئی بلدیاتی نمائندہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 18کے تحت نوٹس جاری کیا۔

جاری انتباہ میں کہا گیا کہ کونسلز کے نمائندہ کو بھی انتخابی مہم کا حصہ نہ بننے کا پابند بنایا جائے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

مانیٹرنگ افسران نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندے کے انتخابی مہم میں شرکت کے ثبوت پیش کریں۔

ڈسکوز میں اہم عہدوں پر تعیناتیاں ’پبلک سیکٹر کمپنیز رولز‘ کے تحت کرنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم، منشور اور دیگر امور پر اہم بیٹھک

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری