پاکستان

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

بن قاسم اسٹیشن کےقریب شالیمارایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، عملے نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرکے ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا، ریلوے حکام

بن قاسم ریلوے اسٹیشن کےقریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے بوگیوں کے ٹریک سے اترنے کی تصدیق کی، تاہم حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ بن قاسم اسٹیشن کےقریب شالیمارایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتریں، ریلوے پی ڈبلیو آئی یونٹ کے عملےنے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرکے ڈاؤن ٹریک کوکلیئر کر دیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو کا کام جاری ہے، اپ ٹریک کو بھی جلد بحال کردیاجائے گا۔

محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں خونریز کارروائیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید