پاکستان

گرفتار ہو بھی جائیں تو جیل سے الیکشن لڑیں گے، شیخ رشید

بھی کسی کے خلاف غلط کی اور نہ کروں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں اور میرا بھتیجا گرفتار ہو بھی جائیں تو جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کبھی کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، کبھی کسی کے خلاف غلط بات کی اور نہ میں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 56 اور 57 سے 8 فروری کو تاریخی کا میابی حاصل کریں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں پھینکا گیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کو گزشتہ سال 17 ستمبر کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے تقریباً ایک ماہ بعد وہ سما ٹی وی کے پروگرام میں منظر عام پر آئے اور انہوں نے منیب فاروق کو انٹرویو دیا تھا۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’سمجھیں میں تبلیغی جماعت کا چلہ پر تھا، 40 دن قرآن کا مطالعہ کرتا رہا اور اللہ نے وقت دیا کہ میں قرآن کی تلاوت کروں لیکن خبریں لگتی رہتی ہیں، خبروں کی کوئی بات نہیں اور اللہ نے زندگی میں 40 دن لگانے کا تھوڑا وقت دیا تو میں قرآن کے مطالعے پر زیادہ وقت گزارا‘۔

اردو کے معروف بھارتی شاعر منور رانا انتقال کر گئے

کراچی: گلشن معمار میں ڈکیتی، ملزمان دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون لوٹ کر فرار

اسٹاک ایکسیچنج میں مثبت رجحان مندی میں تبدیل