دنیا

امریکا کا بحیرہ احمر میں حوثیوں کا اینٹی شپ کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے، جارحیت رکنے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، سربراہ حزب اللہ

امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے اینٹی شپ کروز میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق امریکی سینٹکام حکام نے دعویٰ کیا کہ میزائل یمن سے امریکی جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا تھا۔

دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت کو خطرے میں ڈال دیا، امریکی اقدامات کے بعد بحیرہ احمر میدان جنگ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جارحیت رکنے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان نیوزی لینڈ میچ: ’چاچو‘ کہنے پر افتخار احمد ناراض ہوگئے، ویڈیو وائرل

مالدیپ کے صدر کا بھارت سے 15مارچ تک بحر ہند میں موجود فوج واپس بلانے کا مطالبہ