پاکستان

15 برس سے پیپلز پارٹی نے کراچی پر قبضوں کے سوا کچھ نہیں کیا، شیر افضل مروت

کراچی کے شہری پانی بھی ٹینکرز سے خریدنے پر مجبور ہیں لیکن تحریک انصاف اقتدار میں آکر شہر کی محرومیاں ختم کرے گی، رہنما تحریک انصاف

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 15 برس سے پیپلز پارٹی نے کراچی پر قبضوں کے سوا کچھ نہیں کیا اور کراچی کے وسائل سے 10 پرسنٹ آصف زرداری لے جاتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی میں سی ویو پر ریلی کا انعقاد کیا اور اس موقع پر انتظامیہ نے سی ویو کی جانب جانے والے راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے۔

کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کا انتخابی نشان چھینا گیا، امیدوار گرفتار ہوئے لیکن ہم آج بھی انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 برس سے پیپلز پارٹی نے کراچی پر قبضوں کے سوا کچھ نہیں کیا اور کراچی کے وسائل میں سے 10فیصد آصف زرداری لے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پانی بھی ٹینکرز سے خریدنے پر مجبور ہیں لیکن تحریک انصاف اقتدار میں آکر شہر کی محرومیاں ختم کرے گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ہر ہتھکنڈے کا جواب دیں گے۔

وزیراعظم ہو یا سپہ سالار، جان لے کہ فلسطین کا کوئی دو ریاستی حل نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

گرفتار ملزم کی ہلاکت کا معاملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل، مقدمہ درج

کراچی: 22 جنوری کے بعد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں ضبط کرنے کا فیصلہ