سیاسی جماعتوں کے لیے جنرل نشستوں پر 5فیصد خواتین کی نمائندگی لازمی قرار
الیکشنز ایکٹ کے تحت جن سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں انہیں خواتین کی نمائندگی کو لازمی یقینی بنانا ہو گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق جن سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے ان کو جنرل نشستوں پر 5فیصد خواتین کی نمائندگی کو لازمی یقینی بنانا ہو گا۔
الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کے تحت جن سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں، ان کے لیے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی کو لازمی یقینی بنانا ہو گا۔
اتوار کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس پریس ریلیز کے اجراء کے 5 دنوں کے اندر جنرل نشستوں پر مرد/خواتین امیدواروں ( جنہیں پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں) کی فہرست الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں۔