پاکستان

اسلام آباد: تیز رفتار موٹرسائیکل کو حادثہ، پنجاب پولیس کا اہلکار جاں بحق

حادثہ سیکٹر ایف ایٹ میں پیش آیا، برق رفتار موٹرسائیکل بےقابو ہوکر لوہے کے پول سے جا ٹکرائی، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد میں برق رفتار موٹرسائیکل بےقابو ہوکر لوہے کے پول سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجہ میں پنجاب پولیس کا اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں پنجاب پولیس کے اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

اہلکار کی شناخت ناصر محمود کے نام سے ہوئی، میت کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

سعودی شاہی خاندان نے دولت مندی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کا امیر ترین خاندان قرار