پاکستان

مسلم لیگ (ن) کا کل سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

مریم نواز کل اوکاڑہ کے اقبال اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی، پارٹی منشور کے اہم نکات پر بات کریں گی، مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) نے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، جس کا آغاز کل اوکاڑہ میں جلسے سے ہوگا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ سینیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کل (15 جنوری کو) اوکاڑہ کے اقبال اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے سلسلے کی کڑی ہے، جلسے میں مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے منشور کے اہم نکات پر بات کریں گی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام کی فتح اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے اچھے دن واپس آئیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

ڈیرل مچل کے چھکے نے گراؤنڈ میں لگا کیمرا توڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

سعودی شاہی خاندان نے دولت مندی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کا امیر ترین خاندان قرار