کھیل

ڈیرل مچل کے چھکے نے گراؤنڈ میں لگا کیمرا توڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران بلے باز ڈیرل مچل نے شاندار شاٹ کھیلا کہ گیند ہوا میں اڑتی ہوئی گراؤنڈ میں لگے کیمرے سے ٹکرا گئی۔

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل کے شاندار چھکے نے گراؤنڈ میں لگا کیمرہ ہی توڑ ڈالا، کیمرا مین نے پھرتی سے خود کو بچایا مگر کیمرا نہ بچاسکے۔

5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا دوسرا میچ آج ہیملٹن میں جاری ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میزبان ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران بلے باز ڈیرل مچل نے شاندار شاٹ کھیلا کہ گیند ہوا میں اڑتی ہوئی گراؤنڈ میں لگے کیمرے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کیمرا ٹوٹ گیا۔

اس دوران کیمرا مین نے پھرتی سے خود کو بچایا مگر وہ کیمرا نہ بچاسکے اور تھوڑی دیر بعد انھیں کیمرا تبدیل کرانے جانا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم گیند لینے کے لیے دوڑے اور کیمرا مین سے ان کا حال بھی پوچھا اور ہاتھ ملا کر واپس گراؤند کی طرف چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور کیمرا مین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران خاتون امپائر تعینات

دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

اسرائیل کی حمایت کرنے پر جنوبی افریقہ کے انڈر 19 کھلاڑی کپتانی سے برطرف