سعودی شاہی خاندان نے دولت مندی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کا امیر ترین خاندان قرار
دنیا کے سب سے طاقتور خاندان کی دولت برطانوی شاہی خاندان سے تقریبا 16 گنا زیادہ، دنیا کے امیر ترین افراد ایلون مسک اور بل گیٹس کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔
سعودی عرب کے شاہی خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ ایک اعشاریہ چار کھرب ڈالر کے ساتھ دنیا کا سب سے امیر ترین خاندان بن گیا۔
عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کے خاندان سے تقریبا 16 گنا زیادہ بتائی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ہے سعودی رائل خاندان کی مجموعی دولت دنیا کے 2 امیر ترین اشخاص ایلون مسک اور بل گیٹس کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔
عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں سعودی کے شاہی خاندان کو نہ صرف امیر ترین بلکہ دنیا کا سب سے طاقتور خاندان بھی قرار دیا۔