پاکستان

نواب شاہ: آصف زرداری کے مقابلے میں جی ڈے اے سمیت 2 امیدوار دستبردار

سابق صدر کے خلاف جی ڈی اے کے مضبوط حریف سید زاہد حسین شاہ اور آزاد امیدوار ریاض حسین خاصخیلی دستبردار ہوگئے، ریٹرننگ افسر

نواب شاہ کے حلقہ این اے 207 سے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے مقابلے میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) سمیت 2 امیدوار دستبردار ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق این اے 207 شہید بینظیر آباد کے ریٹرننگ افسر سبھاش چندر نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مضبوط حریف جی ڈی اے کے سید زاہد حسین شاہ مقابلہ سے دستبردار ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد امیدوار ریاض حسین خاصخیلی بھی کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار معطل

دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

غزہ جنگ کے 100 روز مکمل، اسرائیل کےحملے نہ رک سکے، دنیا بھر میں احتجاج