پاکستان

کراچی: 22 جنوری کے بعد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں ضبط کرنے کا فیصلہ

آئندہ 8 روز تک بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے پر 520 روپے کا چالان ہوگا، 22 جنوری کے بعد نمبر پلیٹ لاکر لگانے تک بائیک واپس نہیں کی جائے گی، ٹریفک پولیس کراچی

ٹریفک پولیس کراچی نے موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر میں 22 جنوری کے بعد موٹرسائیکلوں پر آگے اور پیچھے نمبر پلیٹ نہ ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا بلکہ موٹرسائیکل ہی ضبط کرلی جائیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سوار شہریوں کے لیے ٹریفک پولیس نے ایک اور مہم کا اعلان کردیا جس کے تحت موٹر سائیکل جن کے آگے اور پیچھے نمبر پلیٹ آویزاں نہیں ہوگی، انہیں آئندہ 8 دنوں تک 520 روپے کے چالان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فیصلے کے مطابق 8 روز کے بعد یعنی 22 جنوری سے نمبر پلیٹ نہ ہونے پر ٹریفک پولیس موٹرسائیکل ضبط کرلے گی اور نمبر پلیٹ لاکر لگانے تک موٹرسائیکل واپس نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے اس سے قبل کئی بار ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی مہم چلائی گئی تھی اور ہزاروں چالان بھی کئے گئے تاہم اس طرح کے اقدامات کے باجود آج بھی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ شہری سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزادکشمیر، بھارت کا احتجاج

دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے