پاکستان

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار معطل

رہنما پی ٹی آئی کے گھر مقامی پولیس کے چھاپے کی تحقیقات جاری ہیں، پانچوں افسران کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا، ترجمان اسلام آباد پولیس

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر چھاپے پر اسلام آباد پولیس کے 5 افسران کو معطل کر دیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے چھاپے کی تحقیقات جاری ہیں، ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخبر کی اطلاع پر گزشتہ روز (13 جنوری کو) مقامی پولیس اشتہاری ملزم کی تلاش میں سیکٹر ایف 7 (2) پہنچ گئی تھی، جب پتا چلا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر علی خان کا ہے تو پولیس ٹیم فوراً واپس آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی تھی، جس پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کرکے معاملے کی تحقیق کا حکم جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ

دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزادکشمیر، بھارت کا احتجاج