پاکستان

4 لاکھ سے زائد غیرقانونی افغان باشندے وطن جا چکے

گزشتہ روز 43 گاڑیوں میں افغانستان روانہ ہونے والے 73 خاندانوں کے 904 افراد میں 278 مرد، 194 خواتین اور 432 بچے شامل تھے، حکام

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 67 ہزار 314 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق 13 جنوری 2024 کو جانے والے 904 افغان شہریوں میں 278 مرد، 194 خواتین اور 432 بچے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق افغانستان روانگی کے لیے 43 گاڑیوں میں 73 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد چار لاکھ 67 ہزار 314 تک جاپہنچی ہے۔

سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزادکشمیر، بھارت کا احتجاج