پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کی۔
|

پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما اعجاز چوہدری کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ان کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ اور صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواستوں پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

طورخم سرحد پر بغیر پاسپورٹ ڈرائیورز کو روک دیا گیا، سیکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں