پاکستان

پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے، اختر اقبال ڈار

دھاندلی اور غنڈہ گردی کی سیاست کے خلاف پی ٹی آئی نظریاتی بنائی، پی ٹی آئی نظریاتی کا نشان بلے باز ہے، چیئرمین

پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتا پی ٹی آئی امیدواروں کو ہماری ٹکٹیں کس نے دیں، آج 12 بجے سے مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں، میرے ٹکٹوں پر واضح بلے باز کا نشان ہے، اپنے امیدواروں کےٹکٹ خود جاری کیے، پی ٹی آئی نظریاتی ارکان کی فہرستیں کچھ دیر بعد جاری ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور غنڈہ گردی کی سیاست کے خلاف پی ٹی آئی نظریاتی بنائی، 2018 سےانتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کررہےہیں،پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے۔

اختر اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان ہمارے ٹکٹ لے کر گھوم رہے ہیں یہ میرے لیےحیران کن ہے، ہم اصل پی ٹی آئی ہیں، دیگر سب کرپٹ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) کا کہنا تھا کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ملکی وسائل لوٹنے کی نئی صف بندی ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق رہنما اور دیرینہ کارکن اختر اقبال ڈار نے اختلافات کی بنا پر 2016 میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔

پارٹی چھوڑنے کے بعد انہوں نے اپنی نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے بنائی تھی جسے انہوں نے الیکشن کمیشن سے باقاعدہ رجسٹرڈ بھی کرایا تھا۔

سابق پی ٹی آئی رہنما اختر اقبال ڈار اس نئی پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں چھٹی بار توسیع، 12 بجے تک بڑھا دیا گیا

انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک