پاکستان

اسلام آباد پولیس نے میرے گھر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا، عمر ایوب کا الزام

اس عمل کی جتنی ہو سکے، سخت مذمت کی جائے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے میرے گھر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کی جتنی ہو سکے، سخت مذمت کی جائے، یہ فاشسٹ حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ابھی خبر آئی ہے، میرے گھر میں 4 ڈالے (گاڑیاں) گئے، میرے بیٹے اور بھتیجے کو مارا گیا ہے اور سارے کاغذات لے کر چلے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بات سنے بغیر بیرسٹر گوہر کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے تھے۔

دریں اثنا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے۔

مزید کہا تھا کہ پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، اور پولیس واپس آگئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ کسی پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئی ہیں، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔

بھارت میں ہندو دوست سے ملنے والی مسلمان لڑکی کا اغوا کے بعد گینگ ریپ

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں اضافہ کر دیا

پلان بی پر عملدرآمد، پی ٹی آئی کی ’بلے باز‘ کے نشان پر انتخابات لڑنے کی حکمت عملی