پاکستان

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں اضافہ کر دیا

امیدوار آج شام 7 بجے تک آر اوز سے انتخابی نشانات الاٹ کروا سکتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں اضافہ کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار آج شام 7 بجے تک ریٹرننگ افسران (آر اوز) سے انتخابی نشانات الاٹ کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹکٹ جمع کرانےکا وقت بڑھانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو ٹکٹ آر اوز کو جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پارٹی ٹکٹ جمع کرانےکے لیے وقت بڑھایا جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ وقت بڑھایاجائے تاکہ تمام امیدوار اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کروا سکیں۔

پلان بی پر عملدرآمد، پی ٹی آئی کی ’بلے باز‘ کے نشان پر انتخابات لڑنے کی حکمت عملی

پاکستانی گلوکاروں کیساتھ گانا ’تو ہے کہاں‘ پر کام کرنے کے تجربے پر زین ملک کا ردعمل

’میرے بیٹے، بھتیجے کو مارا گیا، سارے کاغذات لے کر چلے گئے‘، بیرسٹر گوہر عدالت سے روانہ