پاکستان

پلان بی پر عملدرآمد، پی ٹی آئی کی ’بلے باز‘ کے نشان پر انتخابات لڑنے کی حکمت عملی

امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی سے ٹکٹس الیکشن کمیشن جمع میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں پلان بی پر عمل درآمد شروع کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی سے ٹکٹس الیکشن کمیشن جمع میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (این) کا انتخابی نشان ’بلے باز‘ ہے، پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو بلے باز اور بلے کے 2، 2 ٹکٹس جاری کیے تھے.

پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی نشستوں کے امیدواروں کے نام پہلے سے جاری کر رکھے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹس جمع کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔