پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی، مونس الہیٰ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ ملی

مونس الہٰی نے این اے 64 ، 69 اور پی پی 32 اور 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے مونس الہی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنادیا، مونس الہٰی نے این اے 64 ، 69 اور پی پی 32 اور 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

قیصرہ الہی کو 2 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

تاہم، لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہی کو 2 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

قیصرہ الہی کے گجرات کے حلقے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات منظور کیے گئے۔

مداح کی جانب سے اقرا عزیز کا خاکہ بنانے پر یاسر حسین کا ’سخت‘ ردعمل

سندھ ہائیکورٹ: فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست دائر

معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں لیکن دوستی نبھاؤں گا، ٹکٹوں کی تقسیم پر شیخ رشید کا اظہار ناراضی