پاکستان

آئین نہیں اس پر عمل درآمد مسئلہ ہے، کوئی بھی اس پر چلنا نہیں چاہتا، مفتاح اسمٰعیل

پاکستان میں کوئی بھی ادارہ کام نہیں کررہا ہے، صوبے ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے، سابق وفاقی وزیر

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ آئین نہیں اس پر عمل درآمد مسئلہ ہے، کوئی بھی اس پر چلنا نہیں چاہتا پے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بھی ادارہ کام نہیں کررہا ہے، ہمارے پاس لوکل گورنمنٹ نہیں ہیں جبکہ آئین میں یہ سسٹم موجود ہے، صوبے ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں آئین پر عمل نہیں کیا جاتا، آئین کا مسئلہ نہیں، اس پر عمل درآمد مسئلہ ہے،کوئی بھی آئین پرچلنا نہیں چاہتا، پاکستان کو کیسے چلانا ہے ابھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔

مفتاح اسمعیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بجٹ فوج کا ہوتا ہے، ان سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، فوج کا سیاست میں اختیار اور استعمال مسئلہ ہے۔

لگتا ہے پی ٹی آئی کو دوسرے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا، بلاول بھٹو

کولمبیا: لینڈ سلائیڈنگ میں 18 افراد ہلاک، 30 زخمی

جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں، اس سے اختلاف ہے، شاہد خاقان عباسی