پاکستان

طورخم سرحد پر بغیر پاسپورٹ ڈرائیورز کو روک دیا، سیکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں

پاک افغان طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاک افغان طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا، پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق افغانستان سے پاکستان آنے والی سیکڑوں کارگو گاڑیاں طورخم بارڈر پر پھنس گئیں، افغان حکام نے بھی جواب میں پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز، مریضوں پر درست ویزہ پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے، بغیر سفری دستاویزات کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی، افغان سیکیورٹی حکام نے افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزا کی شرط سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لئے ویزہ سفری دستاویزات ہونا ناگزیر ہے، حکومت پاکستان نے ویزہ پاسپورٹ شرط پر بار بار توسیع اور وقت بھی دیا گیا لیکن افغان حکام اس کو یکطرفہ فیصلہ سمجھ رہے ہیں۔

’گوشت پکاتے کیوں دکھایا؟‘ نیٹ فلکس نے ’ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح‘ کرنے والی فلم ہٹا دی

صائم ایوب کی ’نو لک شاٹ‘ کی دھوم، شائقین کے دل جیت لیے

انتخابی نشان کے آئینی حق سے انکار نہیں کیا جا سکتا، پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ