پاکستان

شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں، رہنما پی ٹی آئی کے کاغذات جمع کرانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ شام محمود قریشی نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 150، این اے 151 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔

6 جنوری کو وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے جسے انہوں نے چیلنج کردیا تھا۔

امریکا اور برطانیہ کے یمن میں حوثیوں کے خلاف 73 حملے

تحریک انصاف پر اس وقت مافیا کا قبضہ ہے، اکبر ایس بابر

دس سال تک ڈپریشن کا شکار رہی، نازش جہانگیر