تحریک انصاف پر اس وقت مافیا کا قبضہ ہے، اکبر ایس بابر
آج پہلی دفعہ پی ٹی آئی کے وکیل نے مجھے بانی ممبر تسلیم کیا، پاکستان تحریک انصاف اس نہج پر کیوں پہنچی ہے اس کی وجوہات بتاؤں گا، بانی رکن
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر اس وقت مافیا کا قبضہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پہلی دفعہ پی ٹی آئی کے وکیل نے مجھے بانی ممبر تسلیم کیا، یہ جماعت اس نہج پر کیوں پہنچی ہے اس کی وجوہات بتاؤں گا۔
بانی رکن نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مثالی جماعت بنانے کا تہیہ کیا تھا، ہم اس جماعت کو ایک رول ماڈل ادارے کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے تاکہ ایمان دار قیادت سامنے آسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر اس وقت مافیا کا قبضہ ہے، ان کے پاس ایک سال کا وقت تھا مگر انتخابات نہیں کیے، پی ٹی آئی کا منشور ورکرز کا سڑکوں پر ڈنڈے کھانا نہیں تھا، ورکرز نے سڑکوں پر ڈنڈے کھائے اور مافیا اقتدار پر قابض ہوگئی۔