پاکستان

لاہور: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن کے دوران تشدد کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 جنوری تک توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 جنوری تک توسیع کردی، ان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس کو جلانے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی، پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، پولیس نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

تاہم عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمہ کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی

جو اب ہورہا ہے ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، لطیف کھوسہ

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: حکومت کا ریٹائرڈ ججز کو کارروائی سے استثنیٰ کیخلاف اپیل پر غور